سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(106) كون کون سی پیداوار میں زکوٰۃ ہے؟

  • 21611
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 734

سوال

(106) كون کون سی پیداوار میں زکوٰۃ ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض مزرعوں میں کئی طرح کے میوے اور زسبزیاں پیدا ہوتی ہیں کیا ان میں زکاۃ ہے؟ اور وہ کون کون سی پیداوار ہیں جن میں زکاۃ واجب ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میوے اور اسی طرح وہ سبزیاں جو ناپی اور ذخیرہ نہیں کی جاتیں مثلاً تربوز اور انار وغیرہ ان میں زکاۃ نہیں الایہ کہ ان کی تجارت کی جائے تجارت کی صورت میں ان کی قیمت پر جب سال گزر جائے اور وہ نصاب کو پہنچ جائے تو دیگر تجارتی سامانوں کی طرح ان میں بھی زکاۃ واجب ہوگی البتہ وہ پھل اور غلے جو ناپے اور ذخیرہ کئے جاتے ہیں جیسے کھجور، کشمش ،گیہوں اور جو وغیرہ ان میں زکاۃ واجب ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد عام ہے:

﴿وَءاتوا حَقَّهُ يَومَ حَصادِهِ...﴿١٤١﴾... سورةالانعام

’’جس دن ان کو کاٹوان کا حق ادا کرو۔‘‘

اور فرمایا:

﴿وَأَقيمُوا الصَّلو‌ٰةَ وَءاتُوا الزَّكو‌ٰةَ ...﴿٤٣﴾... سورةالبقرة

’’نماز قائم کرو اور زکاۃ ادا کرو۔‘‘

نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:

’’پانچ وسق سے کم کھجور اور دانے (غلے) میں زکاۃ نہیں ہے۔‘‘(متفق علیہ)

اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ غلے جو ناپے اور ذخیرہ کئے جاتے ہیں جب ان کی مقدار پانچ وسق پہنچ جائے تو اس میں زکاۃ واجب ہے نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے گیہوں اور جو میں زکاۃ لی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے مثل غلوں میں زکاۃ واجب ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:174

محدث فتویٰ

تبصرے