سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) سجدہ سہو

  • 21579
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 735

سوال

(74) سجدہ سہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسبوق سے اگر نماز میں بھول چوک ہو جائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے اور کب کرے؟ نیز مقتدی سے اگر بھول چوک ہو جائے تو کیا اسے سجدہ سہو کرنا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی سے اگر نماز میں کوئی بھول چوک ہو جائے اور شروع ہی سے وہ امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہے تو اسے سجدہ سہونہیں کرنا ہے بلکہ اس کے اوپر امام کی اقتدا واجب ہے لیکن جو مسبوق بعد میں جماعت میں شامل ہو وہ اپنی نماز کا فوت شدہ حصہ پورا کرنے کے بعد سجدہ سہو کرے جیسا کہ سوال نمبر58 اور 59کے جواب میں گزر چکا ہے خواہ اس کی یہ بھول چوک امام کے ساتھ ہوئی ہو یا بعد میں فوت شدہ نماز کی قضا کرنے کی حالت میں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:136

محدث فتویٰ

تبصرے