سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) سگریٹ پینے اور داڑھی مونڈ امام کے پیچھے نماز

  • 21575
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 727

سوال

(70) سگریٹ پینے اور داڑھی مونڈ امام کے پیچھے نماز

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص بیڑی سگریٹ پیتایا داڑھی مونڈتا یا ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکا کے رکھتا ہو یا اسی قسم کی اور کسی معصیت کا ارتکاب کرتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہ اللہ کے مشروع کردہ طریقہ پر نماز ادا کرتا ہے تو اہل علم کے اجماع کے مطابق اس کی نماز درست ہے نیز اگر وہ لوگوں کا امام ہے تو اس کی اقتدا میں پڑھنے والوں کی نماز بھی علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق درست ہے۔

رہا کافر شخص تو نہ تو خود اس کی نماز درست ہو گی اور نہ اس کی اقتدا میں پڑھنے والوں کی کیو نکہ نماز کی صحت کے لیے اسلام بنیادی شرط ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:132

محدث فتویٰ

تبصرے