سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) مقتدی پر اقتداء لازم ہے

  • 21573
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 764

سوال

(68) مقتدی پر اقتداء لازم ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوا اور اسے دورکعتیں ملیں مگر بعد میں پتہ چلا کہ امام نے بھول کر پانچ رکعتیں پڑھا دی ہیں تو کیا وہ امام کے ساتھ پڑھی ہوئی اس زائد رکعت کو شمار کر کے بعد میں صرف دو رکعت پوری کرے یا اسے لغو سمجھ کر تین رکعت پڑھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

درست یہ ہے کہ وہ اس کا شمار نہ کرے کیونکہ یہ رکعت شرعی اعتبار سے غیر معتبر ہے اور جسے معلوم ہو جائے کہ یہ رکعت زائد ہے وہ اس میں امام کی متابعت نہ کرے اور مسبوق بھی اس رکعت کا شمار نہ کرے۔

بنا بریں ایسے شخص پر تین رکعت کی قضا کرنا واجب ہے کیونکہ درحقیقت اسے امام کے ساتھ ایک ہی رکعت ملی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:131

محدث فتویٰ

تبصرے