سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(47) نماز کے بعد پیشانی پر لگی ہوئی مٹی جھاڑنا

  • 21552
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 787

سوال

(47) نماز کے بعد پیشانی پر لگی ہوئی مٹی جھاڑنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نماز کے بعد پیشانی پر لگی ہوئی مٹی کا جھاڑ نا مکروہ ہے۔ کیا اس بات کی کوئی دلیل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے علم کے مطابق اس کی کوئی دلیل نہیں البتہ سلام پھیرنے سے پہلے ایسا کرنا مکروہ ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ بارش کی رات میں جب آپ صبح کی نماز سےفارغ ہوئے تو دیکھا گیا کہ آپ کے چہرہ پر پانی اور مٹی کے آثار ہیں یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ نماز سے فارغ ہونے سے پہلے پیشانی سے مٹی وغیرہ کا نہ جھاڑنا افضل ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:107

محدث فتویٰ

تبصرے