سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(20) نماز کی زبان سے نیت کرنا

  • 21525
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 667

سوال

(20) نماز کی زبان سے نیت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بہت سے لوگ نماز شروع کرتے وقت زبان سے نیت کرتے ہیں،اس کا کیا  حکم ہے؟اور کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زبان سے نیت کرنے کے لیے شریعت مطہرہ میں کوئی دلیل نہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے نماز شروع کرتے وقت زبان سے نیت کرنا ثابت نہیں،درحقیقت نیت کی جگہ دل ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:

’’اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے،اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جو اس نے نیت کی ہے۔‘‘(متفق علیه بروایت امیر المومنین عمر بن خطاب رضي اللہ تعالیٰ عنه)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:74

محدث فتویٰ

تبصرے