سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) ایام تشریق میں منیٰ کے باہر رات گزارنے کا حکم

  • 21499
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 911

سوال

(39) ایام تشریق میں منیٰ کے باہر رات گزارنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایام تشریق (ذی الحجہ کی گیارہ،بارہ اور تیرہ تاریخیں )میں منیٰ کے باہر رات گزارنے کا کیا حکم ہے چاہے تو قصداً ایسا کرے یا منیٰ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے؟ اور منیٰ سے واپسی کب ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح قول یہ ہے کہ گیارہ اور بارہ کی راتیں منیٰ میں گزارنی واجب ہے اہل تحقیق علماء کرام نے اسی رائے کو ترجیح دی ہے اور یہ حکم مردوں اور عورتوں سب کے لیے ہے۔ اگر منیٰ میں جگہ نہ ملے تو وجوب ساقط ہو جاتا ہے اور کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوتا۔ ہاں اگر کوئی شخص بغیر عذر منیٰ میں رات نہ گزارے تو اس پر دم واجب ہو گا۔ بارہویں تاریخ کو زوال کے بعد کنکریاں مارنے کے بعد حاجی منیٰ سے روانہ ہو سکتا ہے،لیکن تیرہویں تاریخ کی کنکریاں مارنے کے لیے منیٰ میں رک جانا افضل ہے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی

صفحہ:41

محدث فتویٰ

تبصرے