سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(691) دفتر میں نماز جمعہ

  • 2149
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1075

سوال

(691) دفتر میں نماز جمعہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب ہم ایک دفتر میں نماز جمعہ ادا کرتے ہیں،اور وہ دفتر شہر میں واقع ہے۔ کیا ہماری نماز جمعہ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمہور احناف ،شوافع اور حنابلہ اہل علم کے نزدیک مسجد کے علاوہ بھی نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے۔ کیونکہ مسجد کے علاوہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی مانع موجود نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے امت محمدیہ کے لئے پوری زمین کو مسجد قرار دیا ہے۔ حدیث نبوی ہے:

’’وجعلت لي الارض طيبة طهورا ومسجدا‘‘ (صحيح مسلم:رقم 521)

میرے لئے پوری زمین پاکیزہ اور مسجد بنا دی گئی ہے

سیدنا عمر نے اہل بحرین کو خط لکھا:

’’ أن جمعوا حيث كنتم‘‘(رواه أحمد وقد صححه الألباني في إرواء الغليل:3/66 وقال أن إسناده صحيح على شرط الشيخين.)

تم جہاں کہیں بھی ہو جمعہ ادا کر لو

مذکورہ دلائل کی روشنی میں دفتر میں نماز جمعہ ادا کرنا درست عمل ہے ۔ بشرطیکہ قریب کوئی مسجد موجود نہ ہو۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

 

تبصرے