کیا طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے پیچھے ہر طواف کے بعد ضروری ہیں اور اگر کوئی بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
مقام ابراہیم کے پیچھے ہی ضروری نہیں حرم میں کسی جگہ بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر کوئی آدمی بھول جائے تو کوئی حرج نہیں اس لیے کہ یہ دورکعتیں سنت ہیں واجب نہیں۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب