اگر محرم کو یہ ڈر ہو کہ وہ کسی بیماری یا خوف کی وجہ سےحج یا عمرہ ادا نہیں کر پائے گا تو اسے کیا کرنا چاہیے ؟
ایسا شخص احرام کے وقت یہ کہے کہ( اگر مجھے کسی جگہ کوئی مانع پیش آگیا تو میرا احرام وہیں کھل جائے گا)سنت یہی ہے اگر مانع پیش آنے کا ڈر ہو تو شرط لگادے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ جب ضباعہ بنت الزبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہا بن عبدالمطلب نے آپ سے کسی مرض کا شکوہ کیا تو آپ نے ان کو ایسا ہی کرنے کا حکم دیا تھا۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب