نیت اور تلبیہ سے قبل احرام کے کپڑوں پر خوشبو لگانا کیسا ہے؟
احرام کے کپڑوں پر خوشبو نہیں لگانا چاہیے سنت یہ ہے کہ آدمی اپنے بدن میں خوشبو لگائے سر، داڑھی اور دونوں بغلوں میں لگائے۔ احرام کی نیت کرتے وقت احرام کے کپڑوں میں خوشبو نہ لگائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے۔ کہ کوئی ایسا کپڑا نہ پہنو جس میں زعفران یا دوسری خوشبو لگی ہو۔ اس لیے اگر کسی نے اپنے احرام کے کپڑوں میں خوشبو لگالی تو اسے چاہیے کہ اسے دھو ڈالے یا دوسرے کپڑے پہن لے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب