سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(686)اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے

  • 2144
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2055

سوال

(686)اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے نبی  صلی الله علیہ وسلم دعا کیسے مانگتے تھے کہ دعا میں اثر ہو اور قبول ہو ۔

                                                                   محمد امجد طاہر آزاد کشمیر30 دسمبر 1998


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ وہی ہے جو رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے کتب حدیث وتفسیر میں منقول ہے بعض دعائوں میں رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے ہیں مثلاً بارش کی دعاء ، قنوت نازلہ والی دعاء ، قبرستان میں دعاء اور کسی کے مطالبہ پر دعاء ، اوربعض دعائوں میں ہاتھ اٹھانے کا ثبوت رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے نہیں ملتا مثلاً قنوت نازلہ کے علاوہ نماز میں دعاء قنوت وتر میں دعاء ، نمازوں کے بعد دعاء، بیت الخلا میں داخل اورخارج ہوتے وقت دعاء مسجد میں داخل ہوتے اور خارج ہوتے وقت دعاء، گھر میں داخل ہوتے نیز خارج ہوتے وقت دعاء اور اپنی بیوی کے پاس جاتے وقت دعائ۔ پھر دعاء کی قبولیت کے لیے کچھ شرائط ہیں جن کا ذکر کتب حدیث اور بعض کتب ادعیہ میں ملتا ہے مثلاً غذا ولباس کا حلال ہونا ، دعاء کا اثم وقطع رحم کا نہ ہونا وقت دعا دل کا غافل نہ ہونا اور دعا کرنے والے کا اللہ تعالیٰ کے قبول کرنے سے مایوس نہ ہونا۔                

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 487

محدث فتویٰ

 

تبصرے