کیا کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ ادھار لی جا سکتی ہیں؟
ایسی اشیاء کے ادھار لینے کا شریعت میں جواز ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے ادھار اناج خریدا اور اپنی زرہ بطور رھن اس کے پاس رکھی۔ (بخاری، کتاب الرھن)
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ کھانے پینے کی عام ضرورت والی اشیاء ادھار لی جا سکتی ہیں۔ واللہ اعلم
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب