سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا کسی کے خرچے پر فریضہ حج ادا ہو جاتا ہے

  • 214
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1583

سوال

کیا کسی کے خرچے پر فریضہ حج ادا ہو جاتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھ پر حج بیت اللہ فرض نہیں تھا، اور کسی نے اپنے ساتھ مجھے حج بیت اللہ کرادیا، اور جب وطن واپس ہوا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے مال دیا اور میں غنی ہوگیا، اب بتائیے کہ دوبارہ حج کے واسطے جاوٴں گا تو یہ حج میرا فرضی ہوگا یا نفلی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:

اس کے فریضہ حج کی ادائيگي کے صحیح ہونے پراس کا کوئي اثرنہیں کہ اس نے اپنے مال سے حج میں کچھ خرچ کیا ہے یا خرچ نہيں کیا بلکہ اس کے علاوہ حج کا بہت زيادہ خرچہ کسی اورنے برداشت کیا ہے ، تواس بنا پرہم یہ کہیں گے کہ اگر تواس کےحج میں شروط اورارکان واجبات مکمل طورپرپائے جاتے تھے تو اس کا فرض ادا ہوچکا ہے ، اگرچہ اس کا خرچہ کسی اورنے برداشت کیا ہو ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 34 )

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے