گاڑی کا ڈرائیور جو ہر وقت سفر میں رہتا ہے نماز کس طرح ادا کرے؟ کسر یا پوری نماز ادا کرے؟ (حوالدار محمد اقبال نڈالہ سندھواں گوجرانوالہ)
ڈرائیور جب گاڑی چلاتا ہے اور سفر میں رہتا ہے تو وہ مسافر ہے اور نماز قصر ادا کرے گا جب وہ اپنے گھر میں آئے گا تو پوری نماز ادا کرے گا کیونکہ یہاں پر وہ مقیم ہے اور گاڑی چلانے کے وقت وہ سفر میں ہے اور سفر کی نماز قصر ہے۔ آپ نے قصر لفظ کو "کسر" لکھا ہے یہ درست نہیں ہے۔ قصر ق ص اور راء کے ساتھ لکھا جاتا ہے جس کا معنی کم کرنا اور کسر کا معنی ہے توڑنا۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب