سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(679) درود وسلام کے بارے میں آپﷺکا حکم

  • 2137
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1328

سوال

(679) درود وسلام کے بارے میں آپﷺکا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

درود وسلام کیا ہے نبی کریمﷺ کا کیا ارشاد گرامی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نبی کریمﷺکے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ سے رحمت وسلامتی کی دعا کرنے کا نام درود وسلام ہے اس سلسلہ میں رسول اللہﷺسے ثابت شدہ کلمات والفاظ پڑھنا ہی بہتر ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِيِّۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ صَلُّواْ عَلَيۡهِ وَسَلِّمُواْ تَسۡلِيمًا﴾--احزاب56

’’اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں اے مسلمانو تم بھی اس پر درود وسلام بھیجا کرو‘‘

رسول اللہﷺ سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا سلام تو آپ نے ہمیں تعلیم فرما دیا اب فرمائیں ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ تو رسول اللہﷺ نے انہیں درود ابراہیمی (جو نماز میں پڑھا جاتا ہے) تعلیم فرما دیا ۔(بخارى كتاب التفسير-سورة الاحزاب ومسلم) سنن کی روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس دفعہ درود (رحمتیں) بھیجتا ہے ۔(نسائى وسنده صحيح-بحواله مشكوة-كتاب الصلاة-باب الصلاة على النبىﷺ وفضلها-الفصل الثانى)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

ذکر ودعا کے مسائل ج1ص 485

محدث فتویٰ

تبصرے