سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(6) تحریف شدہ آسمانی کتب کا انکار

  • 21346
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1129

سوال

(6) تحریف شدہ آسمانی کتب کا انکار
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے نیٹ پر ایک عیسائی خاتون کو اسلام کی دعوت دیتے ہوئے بائبل کا انکار کر دیا۔ کیا اس وجہ سے میں اسلام سے خارج تو نہیں ہوا مجھے اس پر ندامت بھی ہے اور اللہ سے معافی بھی مانگتا ہوں۔ (محمد اعجاز خان سمین ٹیکسٹائلز رائیونڈ روڈ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تورات اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے اسی طرح انجیل بھی ان پر ایمان رکھنا لازم ہے کہ اللہ نے توراۃ موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام پر اور انجیل عیسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام پر نازل کی۔ لیکن اب جو موجودہ بائبل ہے یہ محرف شدہ ہے۔ یہ وہ آسمانی کتاب نہیں ہے جس پر ایمان لانے کا حکم ہے۔ آپ نے نیٹ سے بائبل کی جو نفی کی ہے، یہ بالکل درست ہے۔ اس کے محرف ہونے پر مفصل بحث دیکھنی ہو تو مولانا رحمت اللہ کیرانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "اظہار الحق" ملاحظہ ہو اسی طرح احمد دیدات کے عیسائی پادریوں کے ساتھ مناظروں کی کیسٹیں دیکھیں اور سنیں۔ واللہ اعلم

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

جلد3۔کتاب العقائد و التاریخ-صفحہ59

محدث فتویٰ

تبصرے