سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(676) سورۃ رحمان کی چند آیات کی تفسیر

  • 2134
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2083

سوال

(676) سورۃ رحمان کی چند آیات کی تفسیر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ الرحمن میں ہے :﴿اَلرَّحْمٰنُ - عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ - خَلَقَ الاِنْسَانَ ﴾ رحمان جس نے سکھایا قرآن۔ پیدا کیا انسان کو۔ اس سے ثابت ہوا کہ انسان کو پیدا کرنے سے پہلے کوئی چیز موجود تھی جس کو قرآن سکھایا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

﴿عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ﴾ اور ﴿خَلَقَ الْاِنْسَانَ﴾ کے درمیان پہلے اور بعد پر دلالت کرنے والا کوئی لفظ نہیں محض ﴿عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ﴾ کے ﴿خَلَقَ الْاِنْسَانَ﴾ سے پہلے مذکور ہونے سے تعلیم القرآن کے خلق انسان سے پہلے ہونے پر استدلال درست نہیں دیکھئے ﴿اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَۃَ وَالْاُوْلٰی﴾میں آخرت کا اولیٰ سے پہلے ذکر ہے مگر آخرت اولیٰ سے پہلے ہے نہیں اسی طرح﴿خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیَاۃَ﴾ میں غور فرمائیں نیز﴿نَمُوْتُ وَنَحْیَا﴾ پر توجہ فرمائیں ۔ ویسے واقع میں ملائکہ اورجنوں کی تخلیق انسان کی تخلیق سے پہلے ہے کَمَا هُوَ مُقَرَّرٌ وَّمُبِيْنٌ

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

تفسیر کا بیان ج1ص 483

محدث فتویٰ

تبصرے