السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
﴿مَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبٰی﴾ کے بارے بیان کریں کہ الْقُرْبٰی کا لفظ واحد مونث کے لیے ہے یا کہ جمع ہے قریبیوں کے لیے ایک صاحب شیعہ کہہ رہے تھے کہ الْقُرْبٰی کا لفظ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ ہے برائے مہربانی وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لفظ ’’الْقُرْبٰی‘‘ مصدر ہے بروزن ’’اَلْبُشْرٰی‘‘ پھر یہ لفظ واحد ہے جمع نہیں اس آیت کا مفہوم دوسری آیت:
﴿وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ﴾--الشعراء214
’’اور اپنے قریبی کنبہ والوں کو سمجھایا کر‘‘ کے مفہوم سے ملتا جلتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب