سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) دعائے قنوت میں مزید دعائیں

  • 21286
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1169

سوال

(33) دعائے قنوت میں مزید دعائیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دعائے قنوت کے بعد وتر میں مزید کوئی دعا(قرآنی،مسنون،یا اپنی کوئی) کی جاسکتی ہے؟جیسے حرم میں امام کعبہ کرتے ہیں؟ (ایک سائلہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قنوت وتر میں" اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ....."الخ والی دعا ثابت ہے،لیکن اس میں کوئی خاص دعا مقرر نہیں کہ اس کے علاوہ اور کچھ بھی جائز نہیں ،جیسا کہ امام محمد بن نصر المروزی  رحمۃ اللہ علیہ  نےفرمایا:"ليس فيه شيء موقت"اور اس میں کوئی خاص دعا مقرر نہیں ہے۔(مختصر قیام اللیل ص 301)

لہذا قنوت نازلہ سے استدلال کرتے ہوئے بعض اوقات دوسری دعائیں مانگنا بھی جائز ہے،جیسا کہ حرمین وغیرہما میں اس پر عمل ہے ،لیکن بہتر یہی ہے کہ مسنون دعا ہی مانگی جائے۔واللہ اعلم۔

اس مسئلے کے جواز کی صریح دلیل کے لیے دیکھئے صحیح ابن خزیمہ(2/155۔156ح1100وسندہ صحیح موقوف)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد3۔نماز سے متعلق مسائل-صفحہ121

محدث فتویٰ

تبصرے