سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) کیا خواب میں اللہ تعالیٰ کو دیکھنے والا جنت میں داخل ہو گا؟

  • 21268
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 815

سوال

(15) کیا خواب میں اللہ تعالیٰ کو دیکھنے والا جنت میں داخل ہو گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سنن الدارمی(3/51) میں ایک روایت ہے کہ محمد بن سیرین  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا: "من راى ربه في المنام دخل الجنة"جس نے اپنے رب کو خواب میں دیکھا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(دیکھئے امین الفتاویٰ  بزبان پشتو ج1ص 9)

کیا یہ روایت صحیح سند سے ثابت ہے؟ (ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس روایت کی سند درج ذیل ہے:

"أخبرنا نعيم بن حماد عن عبد الحميد بن عبد الرحمن عن قطبة عن يوسف عن ابن سيرين"

(سنن الدارمی:2156 دوسرا نسخہ:2196)

اس کا راوی یوسف بن میمون سخت ضعیف ومجروح ہے۔

امام بخاری  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا: "حديث منكر جدا"(کتاب الضعفاء بتحقیقی :420)

ابوحاتم الرازی نے فرمایا:

"ليس بالقوي منكر الحديث جدا ضعيف"

(کتاب الجرح والتعدیل 9/230 ت 965)

ابوزرعہ الرازی نے فرمایا:"واهي الحديث"(اسئلۃ البرزعی 2/459،691)

یحییٰ بن معین  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا: "لَيْس بِشَيْء" (سوالات ابن الجنید :769)

ابن حبان کی توثیق وجرح باہم متناقض ومتعارض ہونے کی وجہ سے ساقط ہے اور ابن عدی وغیرہ کی توثیق جمہور محدثین کے خلاف ہونے کی وجہ سے مرجوح ہے۔بیہقی رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا:"وهو منكر الحديث"(شعب الایمان:7311 )

دارقطنی نے فرمایا:"وكان ضعيفاً"(العلل 13،117 سوال2994)

حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا:"ضعیف"(تقریب التہذیب:7889)

حافظ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا:"لین"(المجردفی اسماء الرجال ابن ماجہ:1413)

ہیشمی نے توثیق ابن حبان کا ذکرکرنے کے باجود فرمایا:

"وضعفه الجمهور"اور جمہور نے اسے ضعیف قراردیاہے۔(مجمع الزوائد 10/200)

ثابت ہوا کہ یہ سند ضعیف ومردود ہے،لہذا امام ابن سیرین  رحمۃ اللہ علیہ  سے ثابت ہی نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد3۔توحید و سنت کے مسائل-صفحہ63

محدث فتویٰ

تبصرے