سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(334) نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور درود کا جواب

  • 21227
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 792

سوال

(334) نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور درود کا جواب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ابو داؤد  رحمۃ اللہ علیہ کی حدیث ہے کہ جو شخص مجھ پر سلام پڑھتا ہے، میری روح میرے جسم میں لوٹائی جاتی ہے اور میں جواب دیتا ہوں یہ حدیث سنداً کیسی ہے؟ اس سے بریلویوں کا استدلال ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  قبر میں زندہ ہیں۔(ایک سائل )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت سنن ابی داؤد رحمۃ اللہ علیہ (کتاب المناسک باب زیارۃ القبور:2041)اور مسند احمد(2/527)میں موجود ہے۔اسے ابن الملقن (تحفۃ المحتاج ح1151)وغیرہ نے صحیح کہا ہے لیکن راجح قول میں اس کی سند ضعیف ہے۔

یزید بن عبد اللہ بن قسیط (راوی حدیث عن ابی ہریرہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  )کا سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  سے سماع ثابت ہے۔ دیکھئے السنن الکبری للبیہقی (1/122، وسندہ حسن)

لیکن اس خاص روایت میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ سے سماع ثابت نہیں اور ان کی عام روایتیں تابعین سے ہیں یعنی وہ تابعین عن الصحابہ سے روایت کرتے ہیں اور اس سند میں انھوں نے سماع کی تصریح نہیں کی لہٰذا اس سند میں انقطاع کا شبہ ہے جیسا کہ امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  نے تحقیق کی ہے لہٰذا اسے حسن قراردینا صحیح نہیں ہے۔ والعلم عند اللہ عزوجل (شہادت اکتوبر 2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ621

محدث فتویٰ

تبصرے