سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(331) کفارہ غیبت

  • 21224
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 954

سوال

(331) کفارہ غیبت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انس رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ آپ نے جس شخص کی غیبت کی ہے اس کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔ اے اللہ ہمیں اور اس کو معاف فرما :

(بیہقی /الدعوات الکبیر بحوالہ مشکوۃ المصابیح حدیث 4877)یہ روایت کیسی ہے؟(محمدمحسن سلفی کراچی )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت امام بیہقی  رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب الدعوات الکبیر (2/294ح 507) میں عنبسہ بن عبد الرحمٰن القرشی عن ثابت البنانی عن انس بن مالک  رحمۃ اللہ علیہ کی سند سے ہے۔

حافظ بیہقی  رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:"فی ھذا الاسناد ضعف"اس سند میں کمزوری ہے۔

عنبسہ بن عبد الرحمٰن متروک ہے۔(دیکھئے تقریب التہذیب:5206)

امام ابو حاتم  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا :یہ شخص حدیثیں گھڑتا تھا۔ الجرح والتعدیل 6/402)

ابن جوزی  رحمۃ اللہ علیہ  نے یہ روایت اپنی کتاب الموضوعات (3/118۔119)میں ذکر کی ہے۔یہ روایت سخت ضعیف یا وموضوع ہے(شہادت جون 2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ619

محدث فتویٰ

تبصرے