السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیر بدیع الدین شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے"توحید خالص "ص177پر کتاب العلوللعلامۃ الذہبی رحمۃ اللہ علیہ ص113 کے حوالے سے ایک روایت نقل کی ہے۔
"عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شوریٰ کے دن لوگوں سے عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے بیعت لی، اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر کہا: "اللهم اشهد"اسےحافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے" البدایۃ والنہایۃ " ج 7ص147میں بیان کیا ہے حافظ ابن جریر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو تاریخ (طبری ج5ص41) میں مسند (سند کے ساتھ)بیان کیا ہے۔اس کی سند سے متعلق بھی بتادیں ۔ جزاک اللہ خیراً (ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ روایت البدایہ والنہایہ (ج7ص152)اور کتاب العلو للذہبی میں بلا سند ہے۔تاریخ ابن جریر ج 4ص238 پر اس روایت کے ساتھ جو سند فٹ ہے اس کا ایک راوی عبدالعزیز بن ابی ثابت عمران بن عبدالعزیز بن عمر متروک ہے۔
دیکھئے تقریب التہذیب ص215 وغیرہ
اس روایت سے پہلے والی روایت کی سند یں (ص 227)بھی غیر واضح ہیں۔
خلاصہ یہ کہ روایت مذکورہ بلحاظ سند ثابت نہیں ہے۔واللہ اعلم(شہادت مارچ 2003ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب