سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(319) طلاق کے بارے میں ایک روایت کی تحقیق

  • 21212
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 823

سوال

(319) طلاق کے بارے میں ایک روایت کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر2024کس درجےکی ہے؟اگر صحیح ہے تو ؟(ناصر رشید ،راولپنڈی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ابن ماجہ والی روایت (2034) "طلقني زوجي ثلاث" (الطلاق باب من طلق ثلاثاً فی مجلس واحد)بلحاظ سند سخت ضعیف ہے۔اس کا راوی اسحاق بن (عبداللہ بن)ابی فروہ بالا تفاق متروک ہے۔

دیکھئے حاشیہ البوصیری علی سنن ابن ماجہ (345)وعام کتب الضعفاء والمتروکین۔(شہادت، مئی2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ599

محدث فتویٰ

تبصرے