السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک حدیث میں آتا ہے کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے ملک الموت کو تھپڑ لگایا تھا۔کیا یہ حدیث ہے؟(عطا ء اللہ مکوانی تھر پارکر)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ حدیث صحیح ہے۔صحیحین وغیرہما کتب حدیث میں موجود ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو کتاب ہمام بن منبہ کو لکھائی اس میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔(ح59)
یہ واقعہ موت کے ایک فرشتہ جو موسیٰ علیہ السلام کے پاس انسانی شکل میں بلا اطلاع آئے تھے کہ ساتھ رونما ہوا۔ نیز دیکھئے میری کتاب:صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ (ص31۔33)(شہادت ، اکتوبر 1999ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب