سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(663) امام حسین﷜اور واقعہ کربلا

  • 2121
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2445

سوال

(663) امام حسین﷜اور واقعہ کربلا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی کتاب وسنت کے مطابق کیا ہیں ؟

(2) واقعہ کربلا کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ (۳) محرم کے فضائل بیان کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(1) حسین بن علی رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کے نواسے، علی بن ابی طالب اور فاطمہ رضی اللہ عنہما بنت رسول اللہﷺکے صاحبزادے ہیں زینب ، رقیہ اور ام کلثوم رضی اللہ عنہن بنات رسول اللہﷺ کے بھانجے ہیں عثمان بن عفان اور ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہما حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے خالو تھے اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے بہنوئی اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے داماد تھے نیز حسین بن علی اور حسن بن علی رضی اللہ عنہ نوجوانان جنت کے سردار اور دنیا میں رسول اللہﷺ کے خوشبو دار پھول تھے۔

(2) واقعہ کربلا کے سلسلہ میں مولانا محمد عطاء اللہ صاحب حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کا رسالہ ’’کربلا کی کہانی امام جعفر صادق کی زبانی‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

(3) محرم حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے اس کے نفلی روزے فضیلت والے ہیں پھر اس میں عاشورے کا ایک ہی روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے محرم کے یہ فضائل حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت سے پہلے بھی موجود تھے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

فضائل و خصائل کا بیان ج1ص 477

محدث فتویٰ

تبصرے