سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(661) علی﷜کو کرم اللہ وجہہ کہنا

  • 2119
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1954

سوال

(661) علی﷜کو کرم اللہ وجہہ کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت امام علی رضی اللہ عنہ کو کرم اللہ وجہہ کہنا کہاں تک صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

علی بن ابی طالب رضی  اللہ عنہ کو کرم اللہ وجہہ کے الفاظ سے دعا دینا درست ہے البتہ یہ دعائیہ الفاظ علی رضی  اللہ عنہ کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ دوسرے صحابہ رضی  اللہ عنہم نیز تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ بلکہ اہل ایمان کے لیے ان الفاظ کے ساتھ دعا کی جا سکتی ہے۔ ﴿وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِیْٓ اٰدَمَ﴾--بنى اسرائيل70  ’’اور ہم نے عزت دی ہے آدم کی اولاد کو‘‘ ﴿فَیَقُوْلُ رَبِّیْٓ اَکْرَمَنِ﴾--الفجر15 ’’تو کہتا ہے میرے رب نے مجھ کو عزت دی‘‘ آپ نے اپنے آپ کو خاکپائے صحابہ رضی  اللہ عنہم لکھا ہے اس کی کوئی دلیل ہو تو ہمیں اطلاع دیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

فضائل و خصائل کا بیان ج1ص 472

محدث فتویٰ

تبصرے