سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(294) میت کی چار پائی قبلہ رخ اٹھانا

  • 21187
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 739

سوال

(294) میت کی چار پائی قبلہ رخ اٹھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کو اٹھا کر لے جاتے وقت چار پائی کا رخ قبلہ کی طرف کرنا سنت ہے؟دلائل سے بتائیں۔(ڈاکٹر نسیم اختر،اسلام آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی صریح دلیل مجھے نہیں ملی۔ عام مسلمانوں کا عمل بلا نکیر جاری ہے کہ میت کو لے جاتے وقت اس کا سر آگے کی طرف ہوتا ہے۔ ایک روایت میں آیاہے۔

کہ:

"البيت الحرام: (قِبْلَتكُمْ أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا)"

یعنی بیت اللہ تمھارے زندہ اور مردہ، دونوں کا قبلہ ہے۔ دیکھئے سنن ابی داؤد رحمۃ اللہ علیہ (کتاب الوصایا، باب ماجاء فی التشدید فی اکل مال الیتیم ح2875)

اس کی سند ضعیف ہے۔

لیکن مسلمانوں کے درمیان یہی عمل متواتر ہے۔نیز دیکھئے المحلیٰ لا بن حزم (ج5ص173،مسئلہ 615)

خلاصہ یہ کہ میت قبلہ رخ کرنا مستحب بالا جماع ہے۔(شہادت ستمبر2001ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الجنائز-صفحہ538

محدث فتویٰ

تبصرے