سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290) شہدائے احد کا غائبانہ نمازہ جنازہ

  • 21183
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 727

سوال

(290) شہدائے احد کا غائبانہ نمازہ جنازہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہدائےاُحد کا جنازہ پڑھا تھا؟(ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے شہدائے اُحد کی نماز جنازہ ان کے دفن سے پہلے بھی پڑھی تھی۔دیکھئے شرح معانی الآثار للطحاوی(ج1ص503،باب الصلوٰۃ علی اشہداءوسندہ حسن ،ابن اسحاق حسن الحدیث فی الاحکام والعقائد وغیرہاوصرح بالسماع)

اور دفن کے تقریباً آٹھ سال بعد بھی پڑھی تھی۔(صحیح البخاری کتاب الجنائز :باب الصلوٰۃ علی الشہیدح1344وصحیح مسلم کتاب الفضائل :باب اثبات حوض نبینا صلی اللہ علیہ وسلم  وصفاتہ ح2296)(شہادت جنوری2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الجنائز-صفحہ534

محدث فتویٰ

تبصرے