سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(258) کالے علم سے بچنے کا طریقہ

  • 21151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 901

سوال

(258) کالے علم سے بچنے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کالا علم واقعی موجود ہے اس  کا اثر ہوتا  ہے یانہیں ،اس سے بچنے  کا کیا طریقہ ہے؟ ( عبدالقادر ، دیپالپور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کالا علم  جادو کو کہا جاتا ہے ۔ جادو کا جزئی  وعارضی اثر ہونا قرآن وحدیث سے ثابت  ہے ۔ مصری  جادوگروں کی پھینکی  ہوئی  رسیوں  اور لاٹھیوں  کے بارے  میں موسی علیہ السلام  نے یہ خیال کیا تھا کہ یہ( سانپ )دوڑ رہے ہیں ۔لہذا موسی علیہ السلام  نے خوف  محسوس کیا  ( دیکھئے  سورۃ طہ :66،67 وغیرہ )

 جادو سے بچنے  کے لیے معوذتین ، آیت الکرسی اور دیگر  مسنون  دعائیں  پڑھیں۔ ( شہادت ،اکتوبر  1999ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الدعاء۔صفحہ485

محدث فتویٰ

تبصرے