السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ کر جنت میں جانیوالی حدیث کی سند درست ہے؟ ( ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام نسائی کی السنن الکبریٰ (ح9928 ) اور عمل الیوم واللیلہ (ح100) میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((من قرا آية الكرسي في دبر كل صلوة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة الا ان يموت))
جو شخص ہر فرض نماز کے آخر میں ( یعنی بعد میں) آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روکتی ۔
اس کی سند حسن ہے ۔اسے ابن حبان نے بھی صحیح قراردیا ہے ۔ ( دیکھئے اتحاف المہرۃ (6/259 رقم :648) (شہادت ،اکتوبر 1999)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب