سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کسی خاص بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑنا

  • 211
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1537

سوال

کسی خاص بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک نو مسلم خاتون جس کو ایک خاص بیماری ہے اور ڈاکٹر نے اسے روزہ رکھنے سے منع کیا ہے کیونکہ اس کو بار بار پانی پینا ہوتا ہے۔ اس کو کہا گیا کہ مسکینوں کو کھانا کھلائے، مگر وہ کفارہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر کسی شخص میں روزوں کا کفار ادا کرنے کی صلاحیت اور استطاعت نہ ہو تو اس سے کفارہ ساقط ہو جاتا ہے۔ شیخ صالح العثیمین رحمہ اللہ نے اس کے تین دلائل بیان کیے ہیں؛

۱۔لایکلف اللہ نفسا الا وسعھا۔
۲۔فاتقوا اللہ ما استطعتم۔

۳۔ اگر واجب کے ادا کرنے کی استطاعت نہ ہو تو واجب ساقط ہو جاتا ہے اور یہ قاعدہ شرعیہ ہے جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی سے روزہ توڑنے کا کفارہ معاف کر دیا تھا جس نے اپنی بیوی سے روزہ کی حالت میں جماع کیا تھا اور اس کے پاس کفارہ کے لیے کچھ نہیں تھا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ بھی نہیں کہا تھا کہ جب مال تیرے پاس آ جائے تو پھر ادا کر دینا۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے