سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(177) آخری رکعات میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا

  • 21070
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 613

سوال

(177) آخری رکعات میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چار  اور تین  رکعت والی نمازوں میں آخری  دو یا ایک رکعت میں صرف سورہ فاتحہ  پڑھنا  یا اس  کے ساتھ  کوئی سورت ملانا کونسا عمل زیادہ  صحیح ہے ؟ ( طارق علی بروہی کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چار رکعت  والی نماز کی آخری  دو رکعتوں  اور تین  رکعت  والی نماز کی آخری  رکعت میں سورہفاتحہ  پڑھنا  بھی صحیح ہے اور  اس کے ساتھ  اگر سورت  ملالیں تو یہ بھی صحیح ہے ۔ یہ دونوں  عمل  صحیح احادیث  سے ثابت ہیں ۔

دیکھئے  بخاری  (صفۃ الصلوۃ  باب  یقراء فی الاخربین بفاتحۃ  الکتاب  ح  776) اور صحیح  مسلم الصلوۃ باب القراءۃ فی الظہر  والعصر ح 451،454) ( شہادت فروری  2000)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ387

محدث فتویٰ

تبصرے