سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) تشہد میں رفع سبابہ کا مسئلہ

  • 21068
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 659

سوال

(175) تشہد میں رفع سبابہ کا مسئلہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قعدہ میں التحیات کے وقت سبابہ  کی انگلی  سے جو اشارہ کیا جاتا ہے  کیا انگلی  کو اٹھائے  رکھنا  چاہیے  یا ہلاتے  رہنا چاہیے یا ویسے  ہی رکھنا چاہیے  ، کون  ساعمل  زیادہ  درست ہے؟ (طارق علی بروہی  کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح احادیث  سے ثابت  ہے کہ تشہد (التحیات ) کے  لیے بیٹھتے وقت ہی  دائیں ہاتھ  کی انگلیوں  کا حلقہ بناکر شہادت  کی انگلی(سبابہ) کو تھوڑا سا خم  دے کر کھڑا رکھا جائے اور دعا کے وقت اسے حرکت  دی جائے 

( دیکھئے  سنن ابی داؤد ( کتاب الصلوۃ  باب  الاشارہ  فی التشہد حدیث :991 وسندہ  حسن ، وصحہ ابن خزیمہ  :715،716 وابن  حبان ،الموراد:499 واخطا من  ضعفہ)

 کلمہ شہادت کے وقت یا صرف  لاالہ پر شہادت والی انگلی  اٹھانا  اور الااللہ پر رکھ دینا ( میرے علم کے مطابق ) کی کسی حدیث  سے ثابت نہیں ہے۔( شہادت  ، فروری  2000)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ385

محدث فتویٰ

تبصرے