سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والی روایت کی تحقیق

  • 21062
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 721

سوال

(169) رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والی روایت کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسند  احمد میں  سیدنا وائل  رضی اللہ عنہ  کے حوالے  سے  کوئی ایسی حدیث موجود ہے  جس میں انھون نے کہا ہو کہ  میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ رکوع سے سراٹھاتے  تو رفع الیدین  کرتے اور  ہاتھ باندھ لیتے ؟ اگر یہ حدیث  موجود ہے  تو آیا یہ صحیح  ہے یا ضعیف  وغیرہ  تخریج  کے ساتھ بیان کریں ۔ (محمد  شاہد میمن )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت  مسند احمد (ج  4ص 318 ) میں موجود ہے  اور اس کے متن  کے ساتھ استدلال میں نظر ہے  تاہم اس کی سند  بھی ضعیف ہے  ۔ سفیان ثوری  مدلس ہیں  اور عن  سے روایت  کررہے ہیں  ۔ غیر  صحیحین  میں مدلس  کی عن والی روایت  ضعیف  ہوتی ہے۔  ( شہادت ، جولائی  2001)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ380

محدث فتویٰ

تبصرے