سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) سجدہ تلاوت کرتے وقت رفع یدین کا ثبوت

  • 21055
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 685

سوال

(162) سجدہ تلاوت کرتے وقت رفع یدین کا ثبوت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سجدہ  تلاوت  کرتے وقت  تکبیر  کے ساتھ  رفع یدین  کا ثبوت ہے؟ وضاحت  فرمادیں ، جزاکم اللہ خیراً (طاہر  نذیر  ،جلال بللگن  گوجرانوالہ )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ  تلاوت  میں تکبیر  کہنا صریح  حدیث  سے ثابت ہے۔

(سنن  ابی داؤد ح 1413،السنن  الکبری  للبیقی ج  2 ص325۔مصنف  عبدالرزاق ج3 ص 343ح 5911) اس کی سند  عبداللہ العمری   عن نافع  کی وجہ سے  حسن  ہے ۔

 تفصیل  کے لیے دیکھئے  نیل المقصود  (ح  1156)  اور میزان الاعتدال  (ج  2 ص 465)

جب  تکبیرات  ثابت  ہو گئیں  تو   تو درج بالا حدیث کی رو سے  ردع یدین  بھی ثابت  ہوگیا ۔ لہذا راجح  یہی ہے کہ  سجدہ تلاوت  کی تکبیر  کے ساتھ  رفع یدین بھی کرنا  چاہیے ۔

درج بالا حدیث  سےمراد  وہ حدیث ہے ، جس میں آیا ہے  ۔اور  آپﷺ ہر تکبیر  پر رفع یدین  کرتے تھے  جو تکبیر آپ رکوع سے پہلے  کہتے تھے  حتی کہ  آپ کی نماز  ختم ہوجاتی ۔( سنن ابی داود :722۔ وھو حدیث  صحیح)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ367

محدث فتویٰ

تبصرے