سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(129) سورۃ فاتحہ امام کے سکتات میں پڑھنا

  • 21022
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 648

سوال

(129) سورۃ فاتحہ امام کے سکتات میں پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتے ہیں۔جو شخص امام کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو،اسے چاہیے کہ جب امام سکتہ کرے تو امام سے پہلے ہی سورۃ فاتحہ پڑھ لے۔کیا یہ روایت صحیح ہے؟(عبد الستار سومرو،کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ  نے اپنی کتاب القرآءت (ص64،65۔)میں بیان کی ہے لیکن اس کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے۔

1۔ محمد بن عبد اللہ بن عبید بن عمیر اللیثی سخت ضعیف ہے۔

2۔ابن لہیعہ اختلاط کا شکار ہو گئے تھے اس کی دوسری سندیں بھی ضعیف ہیں لہذا یہ روایت اپنے تمام شواہد کے ساتھ ضعیف ہی ہے(شہادت مارچ 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ308

محدث فتویٰ

تبصرے