سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(122) نماز کی نیت زبان سے؟

  • 21015
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 681

سوال

(122) نماز کی نیت زبان سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے علاقے میں عام لوگ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو تکبیر سے پہلے زبان سے نماز کی نیت کرتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ (حاجی نذیر خان ،دامان حضرو)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زبان کے ساتھ نماز کی نیت کرنا قرآن مجید احادیث صحیحہ اجماع آثارصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  اور آثار تابعین سے قطعاً ثابت نہیں ہے لہٰذا یہ عمل غلط ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ دیکھئے میری کتاب "ہدایۃ المسلمین "حدیث نمبر1۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ303

محدث فتویٰ

تبصرے