سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(118) باجماعت نماز میں آدمی کا اکیلے صف بنانا

  • 21011
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 870

سوال

(118) باجماعت نماز میں آدمی کا اکیلے صف بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز با جماعت میں اگر کوئی نمازی بعد میں آئے اور پہلی صف مکمل ہو تو وہ اکیلا دوسری صف میں کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں؟ کیا کسی حدیث میں آیا ہے کہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی؟اگر ہے تو اس حدیث کے بارے میں تفصیل سے وضاحت فرمائیں؟(ابو طاہر محمدی خانیوال)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ آدمی دوسری صف میں اکیلا کھڑا ہو سکتا ہے لیکن یادرہے کہ اگر وہ آخرتک اسی طرح اکیلا رہے گا تو اسے یہ نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"لا صلاة لمنفرد خلف الصف"

"اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھے"

(سنن ابن ماجہ، 1003،وصححہ البوصیری وابن خزیمہ،1569وابن حبان ،2،40موارد ہدیہ المسلمین ص88)

اگر کوئی شخص ایک امام وایک مقتدی والے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی صف سے کسی آدمی کو کھینچ لیتا ہے تو یہ بھی جائز ہے۔(شہادت جون 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ298

محدث فتویٰ

تبصرے