سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(117) صف میں اکیلے آدمی کی نماز

  • 21010
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 590

سوال

(117) صف میں اکیلے آدمی کی نماز

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگلی صف میں جگہ نہ ہونے کے باعث صف کے پیچھے اکیلا نمازی اگر

1۔آخرتک اکیلا ہی رہے تو اس کی نماز درست ہے؟

2۔اگر درست نہیں تو نماز لوٹا نے کی صورت کیا ہو گی؟

3۔نماز مکمل کر کے سلام پھیرنے کے بعد از سر نو نماز لوٹا ئے ؟(محمد صدیق ایبٹ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح احادیث مثلا:"صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی"ابن حبان الموارد:401وابن ماجہ:1003)سے ثابت ہے کہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہو تی لہٰذا وہ سلام کے بعد اپنی نماز کا اعادہ کر لے یعنی دوبارہ لوٹائے۔(شہادت مئی 2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ297

محدث فتویٰ

تبصرے