السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کی مغرب کی نماز فوت ہوگئی جب وہ مسجد میں آیا تو عشاء کی جماعت تیار تھی آیا وہ شخص مغرب کی نیت کرے اور تین رکعت پڑھ کر سلام پھیردے اور پھر جماعت میں شامل ہو جائے ؟ یا عشاء کی نماز پڑھے اور بعد میں مغرب ادا کرے؟(محمد شاہد میمن)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عشاء کی چونکہ چار ہی رکعتیں ہیں لہٰذا عشاء کی نیت کر کے نماز پڑھ لے بعد میں مغرب کی نماز پڑھ لے۔(شہادت جولائی2001ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب