سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) سنتیں پڑھنے کی امامت

  • 21006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 678

سوال

(113) سنتیں پڑھنے کی امامت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص سنتیں پڑھ رہا تو کیا دوسرا آنے والا اس کے ساتھ بطور جماعت شامل ہو کر اپنے فرض پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟(محمد شاہد میمن )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کا صریح ثبوت مجھے معلوم نہیں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی تہجد والی حدیث پر قیاس کر کے بعض لوگ جوازکے قائل ہیں۔ تاہم دلیل صریح نہ ہونے کی وجہ سےایسے عمل سے اجتناب بہتر ہے البتہ یہ مسئلہ مسلم اور ثابت ہے کہ امام کی نیت نفل نماز کی ہے  کی ہوا ورمقتدیوں کی فرض تو دونوں کی نماز درست ہے۔(شہادت جولائی 2001ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ294

محدث فتویٰ

تبصرے