سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(106) دو منزلہ مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کا مقام

  • 20999
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 857

سوال

(106) دو منزلہ مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کا مقام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دومنزلہ مسجد میں باجماعت نماز میں امام (نچلی)پہلی منزل میں امامت کروائے یا اوپر(دوسری)منزل میں۔جبکہ مقتدی دونوں منزلوں میں ہوں؟(محمد صدیق ،ایبٹ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس پر مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ امام نچلی منزل میں امامت کرائے تو مقتدی اوپر والی منزلوں پر نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ بیت اللہ میں ایام حج وغیرہ میں اسی طرح نمازیں پڑھتے ہیں۔

صالح مولی التوامہ کہتے ہیں۔"

"صليت مع أبي هريرة فوق ظهر المسجد بصلاة الإمام وهو أسفل"

"میں نے ابو ہریرہ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ  )کے ساتھ مسجد کے اوپر نماز پڑھی جبکہ امام نیچے تھا۔(مصنف ابن ابی شیبہ 2/223ح 6158وسندہ حسن والبیہقی 3/111وعبد الرزاق فی المصنف 3/83ح4888)

صالح نے یہ روایت اختلاط سے پہلے بیان کی ہے لہٰذا بلحاظ سند یہ روایت حسن ہے۔

عورتوں کا بھی معاملہ ایسے ہی ہے اوپر پڑھیں یا نیچے بشرطیکہ مردوں سے اختلاط نہ ہو۔(شہادت، مئی2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ280

محدث فتویٰ

تبصرے