سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(97) گھر میں نماز باجماعت ادا کرنے کی کیفیت

  • 20990
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 651

سوال

(97) گھر میں نماز باجماعت ادا کرنے کی کیفیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر میاں بیوی اور بچے اہل حدیث ہوں تو میاں گھر میں جماعت کروائے تو کیا مرد آگے ہو گا اور عورت اور بچے پیچھے ہوں گے یا بچہ نابالغ پیچھے ہو گا ترتیب کیا ہو گی۔؟(ظفر اقبال کا مرہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کے پیچھے اس کے بچے اور ان کے پیچھے علیحدہ صف میں عورتیں اور بچیاں ہونی چاہئیں ۔ دیکھئے وہ حدیث جس میں ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے فرمایا:

"فقام عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم. وصففت أنا واليتيم وراءه. والعجوز من ورائنا"

"پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کھڑے ہوئے اور میں نے اور یتیم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے پیچھےصف باندھی اور ہمارے پیچھے ایک بڑھیا تھی۔(صحیح البخاری :380)ومسلم 658)(شہادت دسمبر2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ265

محدث فتویٰ

تبصرے