سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) تیمم کے لیے مٹی کا ڈھیلا

  • 20964
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 770

سوال

(71) تیمم کے لیے مٹی کا ڈھیلا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تیمم کرنے کے لیے مٹی کا ڈھیلا مسجد کے اندر رکھ کر اس سے تیمم کرنے میں کوئی مضائقہ تو نہیں یاکہ مٹی کا ڈھیلا مسجد سے باہر رکھنا ضروری ہے؟حدیث سے جواب دیں۔(اشفاق احمد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پاک مٹی کاڈھیلا،اگر کسی  مسجد کے اندر رکھا گیا ہےتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،اس کی ممانعت پر کوئی دلیل میرے علم میں نہیں ہے۔واللہ اعلم تاہم یہ بہتر ہے کہ تیمم کی مٹی کو بھی مسجد سے باہر رکھا جائے۔(شہادت،جون 2001ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ225

محدث فتویٰ

تبصرے