سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) قبلہ رُخ ہو کر پیشاب کرنا منع ہے

  • 20947
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 980

سوال

(54) قبلہ رُخ ہو کر پیشاب کرنا منع ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرکے پیشاب کرنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نےمنع فرمایا ہے ،کیا یہ حدیث صحیح ہے؟نیز اگر رکاوٹ یعنی دیوار ہو یا درخت یاجھاڑی سامنے ہوتو پھر کیا حکم ہے؟وضاحت فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا (قاری سعیدالحسن ،اسلام گڑھ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں یہ حدیث بالکل صحیح ہے اورصحیحین(بخاری :394ومسلم:264) میں موجود ہے اگر رکاوٹ(اوٹ) ہو یادرخت وغیرہ تب بھی قبلہ کی طرف منہ بند کریں۔رہا پیٹھ کرنا تو یہ مجبوری میں جائز ہے اور افضل یہی ہے کہ  پیٹھ بھی نہ کریں۔(شہادت،نومبر 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ199

محدث فتویٰ

تبصرے