سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(52) جیب میں اذکار کی کتاب اور طہارت

  • 20945
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 694

سوال

(52) جیب میں اذکار کی کتاب اور طہارت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی کی جیب میں اللہ کانام،قرآن کی کوئی سورت یادعاؤں کی کتاب ہوتو وہ پیشاب ،پاخانے کے لیے جاسکتا ہے یا نہیں؟جبکہ اس قسم کی  روایات(کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) انگوٹھی اتارتے  تھے سب کی سب ضعیف ہیں۔(حبیب اللہ ،پشاور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انگوٹھی اتارنے والی روایت ضعیف ومنکر ہے دیکھئے سنن ابی داود (ح 19 نیل المقصود) وغیرہ،باقی امور کے بارے میں خود اجتہاد کرلیں۔بہتر یہی ہے کہ سورتوں وغیرہ کو کسی محفوظ جگہ رکھ کر ہی بیت الخلاء میں داخل ہوں۔واللہ اعلم۔(شہادت جنوری 2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ197

محدث فتویٰ

تبصرے