سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) قیامت سے پہلے امام مہدی کا ظہور

  • 20921
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1364

سوال

(28) قیامت سے پہلے امام مہدی کا ظہور

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام مہدی کب آئیں گے اور ان کے اوصاف کیا ہوں گے؟نیز اہلحدیث کا امام مہدی کے بارے میں کیا مسلک ہے؟ (عطاءاللہ مکوانی،تھرپارکر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرب قیامت نزول عیسیٰ علیہ السلام سے کچھ پہلے امام مہدی خلیفۃ المسلمین  بنیں گے۔ان کا نام محمد اور والد کانام عبداللہ ہوگا، وہ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی اولاد میں سے ہوں گے۔(دیکھئے سنن ابی داود:4284،وھو حدیث صحیح)

لیکن یہ بات واضح رہے کہ وہ کسی غار میں نہیں ہیں بلکہ پیدا ہوں گے اور پھر خلافت کی مسند پر بیٹھیں گے۔(تفصیل کے لیے حافظ ابن کثیر کی کتاب النہایہ فی الفتن والملاحم کا مطالعہ کریں۔(شہادت،اکتوبر 1999ء) (الحدیث:9)

فائدہ:۔

امام مہدی کے بارے میں مفصل ،تحقیقی اورعلمی مضمون"ظہور امام مہدی :ایک ناقابل تردید حقیقت"میری کتاب"علمی مقالات "جلد دوم میں ملاحظہ  فرمائیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ114

محدث فتویٰ

تبصرے