سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(4) کیا اللہ تعالیٰ مومن کے دل میں سما سکتا ہے؟

  • 20897
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1417

سوال

(4) کیا اللہ تعالیٰ مومن کے دل میں سما سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاکوئی ایسی حدیث ہے جس کا مفہوم یہ ہو:"اللہ تعالیٰ کسی چیز میں نہیں سماسکتا سوائے مومن کے دل کے۔" (ابوحمید الساعدی عبدالصمد الرفیقی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تلاش بسیار کے باوجود مجھے یہ روایت ،حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ملی۔اسماعیل بن محمد العجلونی الجراحی(متوفی 1162ھ) کی کتاب"

"كشف الخفاء ومزيل الإلباس عما اشتهر من الأحاديث على ألسنة الناس" (ج 2 ص 195 ح 2206)

میں اس مفہوم کی بعض مرویات کا تذکرہ موجود ہے۔صاحب کتاب نے امام عراقی وغیرہ سے نقل کیا ہے کہ یہ روایت بے اصل ہے۔نیز دیکھئے"ضعیف اور موضوع روایات"ج1 ص 77 تصنیف:مولانا محمد یحییٰ گوندلوی حفظہ اللہ(رحمۃ اللہ علیہ) (الحدیث :9)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ54

محدث فتویٰ

تبصرے